شاداب خان نے معروف سابق کرکٹر کی بیٹی سے نکاح کرلیا

آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت بڑ دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔

برائے مہربانی میرے انتخاب اور میری اہلیہ و ہمارے خاندان کا احترام کریں۔ آپ سب کیلئے دعائیں اور ڈھیر سارا پیار۔

‘اپنی ٹوئٹ میں شاداب خان نے بتایا کہ ’میں اپنے مینٹور ثقی بھائی کے خاندان کا حصہ بن رہا ہوں، جب میں نے کرکٹ کھیلنی شروع

کی تب سے میں اپنی نجی زندگی کو علیحدہ رکھنا چاہتا تھا، میری فیملی نے بھی اسی عمل کو ترجیح دی ہے، میری اہلیہ کی بھی یہی خواہش ہے، وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی نجی ہی رہے۔ میں آپ سب سے مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ میری اہلیہ اور ہمارے خاندان کی چوائس کا احترام کریں ۔پھر بھی اگر آپ سلامی بھیجنا چاہتے ہیں تو میں اکاؤنٹ نمبر بھیج دوں گا۔‘ دوسری جانب سکواش میں پاکستان کو بے شمار اعزازات دلانے والے جان شیر خان لا علاج مرض پارکنسن میں مبتلا ہو گئے ۔
قومی ہیرو کی مسجد میں کانپتے جسم کے ساتھ دعا مانگتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق 8مرتبہ ورلڈ اوپن ریکارڈ اور 6مرتبہ برٹش اوپن جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے جان شیر خان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ مسجد میں بیٹھے دعا کر رہے ہیں
ہیں جبکہ ان کا جسم اعصابی مرض کی وجہ سے مسلسل کانپ رہا ہے۔بتا یا جا رہا ہے جان شیر خان اعصابی مرض میں مبتلا ہیں جسے پارکنسن کہا جا تا ہے ، اس مرض میں اعصابی نظام میں خرابی کی وجہ سے انسانی جسم مسلسل کانپتا رہتا ہے ، ابھی تک یہ مرض لا علاج ہے ۔

Leave a Comment