سوشل میڈیا کا دباؤ ، آئی سی سی نے دو پاکستانی کھلاڑیوں کو پلیئر آف دی ایئر میں شامل کر لیا۔۔

738

سوشل میڈیا کا دباؤ ، آئی سی سی نے دو پاکستانی کھلاڑیوں کو پلیئر آف دی ایئر میں شامل کر لیا۔۔

آئی سی سی نے ، کچھ دن پہلے آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی ائیر کا اعلان کیا تھا ، جس میں اس سال سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کو لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا تھا ، سوشل میڈیا کے اوپر ائی سی سی کے اوپر کافی تنقید کی گئی ، تنقید کرنے والے شائقین کا کہنا تھا جہ جن باؤلرز نے سب سے زیادہ وکٹیں لی ہیں ، اور سال بھر اچھی کرکٹ کھیلی ہے ، ان کو ٹیسٹ پلیئر میں جگہ نہ دینا زیادتی ہو گی۔ اگر دیکھا جائے تو آئی سی سی کا ہمیشہ دوہرا معیار رہا ہے ، پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ہمیشہ زیادتی کی جاتی رہی ہے۔

سوشل میڈیا کے اوپر شدید تنقید کے بعد آئی سی سی کو عقل آ ہی گئی ، آئی سی سی نے محمد رضوان کو آئی سی سی پلئیر آف دی ائیر لسٹ شامل کر لیا ہے ، امید کی جا رہی رضوان یہ ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ان کے علاوہ تین کھلاڑی اس لسٹ کا حصہ ہیں۔ آئی سی سی نے ون ڈے پلئیر آف دی ائیر کا اعلان بھی کر دیا ہے ، جس میں پاکستان کے کپتان بابر کو شامل کیا گیا ہے ، جو کہ اسی سال ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آ چکے ہیں ، اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھی وہ نمبر ون پوزیشن پر قابض ہو چکے ہیں۔