رمیز راجہ کے چیئرمین بننے پر بابراعظم کو واضح پیغام پرفارم کرو یا پھر….

109

رمیز راجہ کے چیئرمین بننے پر بابراعظم کی کپتانی پر خطرات منڈلانے لگے

رمیز راجہ کے چیئرمین بننے پر پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہنگامی تبدیلیاں کی گئی ہیں.  قومی ٹیم کے کوچز کوسب سے پہلے تبدیل کرکے غیرملکی  کوچز کو ٹیم مینجمنٹ میں لگایا گیا اس کے بعد ٹیسٹ کی قیادت بابراعظم سے لے کر محمد رضوان کے سپرد کی گئی.  تبدیلیوں کا سلسلہ ابھی تک بھی جاری ہے.  رمیز راجہ کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان رہ چکے ہیں اس لیے انھیں کرکٹ کا باخوبی پتہ ہے

اس کے علاوہ وہ پاکستان کے ہر میچ میں کمنڑی باکس میں موجود ہوتےہیں  اس لیےموجودہ تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی سے بھی بہترین واقفیت رکھتے ہیں.  پریس کانفرنس کے دوران پی سی بی کے نومنتخب  چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بابراعظم کو بتا دیا ہے کہ اگر ٹیم کی قیادت کرنی ہے تو پھر پرفارم کرنا ہوگا.

انھوں نے کہا کہ ٹی.  کا ریکنگ میں  چھٹے یا ساتویں نمبر پر ہونا اچھی پرفارمنس میں نہیں آتا .  رمیز راجہ  نے کہا کہ بابراعظم کو بتا دیا ہے کہ اپنی مرضی  کی اگر ٹیم چاہیے تو پھر  ریکنگ میں چھٹا یا ساتواں نمبر نہیں چلے گا.