Breaking News

رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔۔

رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے طور پر آج لاہور میں جاری بورڈ آف گورنرز کی خصوصی میٹنگ کے بعد منتخب کیا گیا ہے۔ وہ پی سی بی کے 36 ویں سربراہ بنے ہیں۔ پاکستان کے سابق کپتان کو وزیراعظم عمران خان نے پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ کے طور پر بی او جی کے ارکان میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا تھا۔

پی سی بی کے آئین کے مطابق ، بی او جی کے دو ممبران کو وزیر اعظم نامزد کرتے ہیں۔ چیئرمین کا انتخاب ممبران آپس میں کرتے ہیں۔ تاریخی طور پر ، سرپرست کی نامزدگیوں کا اختتام پی سی بی کے چیئر مین بننا ہے۔پی سی بی الیکشن کمشنر مسٹر جسٹس (ر) شیخ عظمت سعید الیکشن کرائے اور اجلاس کی صدارت کی۔ اس میں بی او جی ممبران عاصم واجد جواد ، عالیہ ظفر ، اسد علی خان ، عارف سعید اور جاوید کے ساتھ پی سی بی کے سی ای او وسیم خان اور رمیز شرکت کی۔

اپنے انتخاب کے بعد بی او جی سے خطاب کرتے ہوئے رمیز نے کہا: “میں آپ سب کا مشکور ہوں ، کہ مجھے پی سی بی کا چیئرمین منتخب کیا اور آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہوں ، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پاکستان کرکٹ ترقی کی منازل طے کرتی رہے گی اور مضبوط بھی ہو گی۔

About donate

Check Also

پاکستان اور نیوزی لینڈ سریز کو ایک بڑا جھٹکا…. آئی سی سی کا اہم ٹیکنالوجی دینے سے انکار

پاکستان اور نیوزی لینڈ سریز کو ایک بڑا جھٹکا…. آئی سی سی نے بڑی ٹیکنالوجی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *