رمیز راجہ نے انڈیا ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو بڑی آفر کروا دی۔۔

78

رمیز راجہ نے انڈیا ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو بڑی آفر کروا دی۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے بیگ تھری کو بڑی آفر کروا دی۔ اگر دیکھا جائے تو اس وقت کرکٹ کی دنیا میں صرف تین ممالک کا کنٹرول ہے ، پہلے نمبر پر انڈیا آتا ہے ، جو کرکٹ کیلئے دنیا کا 70 فیصد ریونیو اکٹھا کرتا ہے ، اور تقریباً دنیا کے تمام ممالک کو فنڈز مہیا کرتا ہے۔ اس لئے انڈیا کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں سب سے زیادہ مانی جاتی ہے ، انڈیا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں سب سے زیادہ اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ جس کا وہ باخوبی فائدہ بھی اٹھاتے ہیں۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا ان کے بعد آتے ہیں ، انڈیا کے بعد آئی سی سی میں سب زیادہ اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔

پاکستان میں کرکٹ کی بحالی نہیں ہو پا رہی ہے۔ جس کی بڑی وجہ ان ممالک کو قرار دیا جاتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ مسلسل کوشش میں ہے کہ پاکستان کرکٹ مکمل طور پر بحال ہو جائے ، کچھ دن پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین رمیز راجہ نے بیگ تھری کو بڑی آفر کروانے جا رہے ہیں ، رمیز راجہ کچھ عرصہ بعد ہونے والی آئی سی سی میٹنگ میں انڈیا ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو سالانہ بنیادوں پر ٹی ٹونٹی سیریز کروانے پر آمادہ کریں گے۔ رمیز راجہ کا خیال ہے کہ ہر سال ان چار ممالک پر مشتمل ایک ٹی ٹونٹی سیریز کروائی جائے ، اور اس سیریز سے جو بھی آمدنی ہو ، وہ چاروں ممالک میں برابر تقسیم کی جائے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آئی سی سی اور باقی تین ممالک اس آفر کو قبول کرتے ہیں کہ نہیں۔