جفرا آرچر پاکستانی باؤلر کے دیوانے نکلے ، ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ قرار دے دیا۔۔۔

802

  • انگلینڈ کے سٹار کھلاڑی جفرا آرچر نے ، پاکستانی باؤلر اپنا فیورٹ باؤلر قرار دے دیا۔۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سٹار فاسٹ باؤلر جفرا آرچر جو ان دنوں انجری کا شکار ہیں ، اور انگلینڈ کی طرف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بھی نہیں کھیل سکیں گے ، وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے کافی عرصہ پہلے ہی باہر ہو چکے ہیں ، جفرا آرچر کی انجری کافی حد تک بہتر ہو چکی ہے ، مگر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ، جفرا آرچر کو آنے والی ایشیز سیریز کیلئے تیار کیا جا رہا ہے ، جفرا آرچر نے پیچھلی ایشز سیریز کمال باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تھا ، اور انگلینڈ کو ہارے ہوئے میچ جتوا دئیے تھے۔ بدقسمتی سے وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے ، جفرا آرچر کا انگلینڈ ٹیم میں نہ ہونا ٹیم کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے۔

گزشتہ روز ایک انٹرویو کے دوران جفرا آرچر نے اپنے ٹی ٹونٹی کے فیورٹ باؤلرز کا بتایا ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو جفرا آرچر نے فیورٹ اور خطرناک باؤلر قرار دیا ، جفرا آرچر کا کہنا تھا شاہین شاہ آفریدی کی باؤلنگ میں بہت زیادہ تضاد ہے ، شاہین شاہ آفریدی بیٹسمین کو مختلف انداز میں گیندیں کروا کر چیلنج کرتے ہیں ، اور بیٹسمینوں کو شاٹس کھیلنے کیلئے مجبور کرتے ہیں ، اس لئے شاہین شاہ آفریدی آسانی سے وکٹیں حاصل کر لیتے ہیں ، جفرا آرچر کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔