تین کھلاڑیوں نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔۔

453

تین کھلاڑیوں نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا۔۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپر ہمیشہ سے کافی تنقید کی جاتی رہی ہے ، مگر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور اس کے بعد ہونے والی سیریز میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے نیشنل کرکٹ ٹیم نے شائقین کے دل جیت لیے ، سال 2022 میں دنیا ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی ، ان ٹیموں آسٹریلیا ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، ساوتھ افریقہ ، ویسٹ انڈیز ، سری لنکا افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں ، امید ہے پاکستانی ٹیم ان تمام ٹیموں کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اور کھلاڑیوں نے اس سال کا اختتام بڑے ہی شاندار طریقے سے کر رہی ہے ، پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سال نیوزی لینڈ کے علاوہ باقی تمام ٹیموں کو شکست سے دو چار کیا۔ جبکہ اس ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی پاکستان نے تمام ٹیموں کو دھول چٹائی ، ویسے پوری ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی ہے ، مگر تین کھلاڑیوں جن میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی نے خاص طور پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، بابر اعظم نے ون ڈے کے ساتھ ساتھ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کر لی ، محمد رضوان نے اس سال سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ انہوں 45 اننگز میں 1915 رنز بنائے ، جبکہ بابر اعظم جوئے روٹ کے بعد تیسرے نمبر پر رہے ، شاہین شاہ آفریدی اس سال کے کامیاب ترین باؤلر قرار پائے ، انہوں نے سب سے زیادہ 48 وکٹیں حاصل کیں ، ان تینوں کھلاڑیوں نے اس سال شاندار کارکردگی کی وجہ سے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دیے۔۔