تین بڑے بھارتی کرکٹرز نے بہت جلد ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا

11

تین بڑے بھارتی کرکٹرز نے بہت جلد ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا

بھارت سے ایک بڑی اہم خبر آئی ہے.  فائنل کے بعد بی سی سی آئی کا ایک اہم ہنگامی اجلاس بلایا گیا.  جس پر انڈیا کے بری طرح انگلینڈ سے سیمی فائنل ہارنے کو ریز بحث لایا گیا.  جس میں کئ ایک فیصلے ہوئے جس میں ایک فیصلہ یہ بھی تھا کہ روہت شرما کو مزید ٹی ٹونٹی کرکٹ کپتانی نہیں دی جائے گی ہر فارمیٹ کے لیے الگ کپتا رکھا جائے گا.

سابق انگلش کرکٹر مونٹی پنیسرنے کل کہا کہ بھارت جس طرح سے سیمی فائنل ہارا اس سے سب کو مایوسی ہوئی ہے، بھارت کی ہار کے بعد ٹیم میں جلد ہی کچھ ریٹائرمنٹس دیکھ رہا ہوں۔ جلد یہ ریٹائرمنٹس بورڈ کی ٹیبل پر ہوں گی.

مونٹی پنیسر نے کہا کہ بٹلر اور ہیلز کے سامنے بھارتی بولنگ لائن بالکل بے بس تھی  ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی گلی کا میچ ہو رہا ہو.  انھوں نے کہا جب کہ 168 کوئی چھوٹا اسکور نہیں لیکن آپ سیمی فائنل کھیل رہے ہیں آپ کو لڑائی کی ضرورت ہوتی ہے۔  مگر آپ تو مزاحمت ہی نہیں کر رہے  تھے.

سابق کرکٹر نے کہا کہ اس سب کے بعد روہت شرما، دنیش کارتک اور ایشون وہ نام ہیں جو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کو جلد خیرباد کہہ سکتے ہیں۔ کیوکہ تینوں پلیرز میں اب شارٹ کرکٹ اور نہیں رہی ہے.