بھارت کے خلاف میچ میں کون سے کھلاڑی کھیلیں گے ، متوقع ٹیم کے نام سامنے آ گئے۔۔

550

بھارت کے خلاف میچ میں کون سے کھلاڑی کھیلیں گے ، متوقع ٹیم کے نام سامنے آ گئے۔۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے کانٹے دار مقابلے کا انتظار پوری دنیا کو ، اس وقت دونوں ٹیمیں آئی سی سی اکیڈمی میں بھرپور پریکٹس کر رہی ہیں ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز پاکستان بھرپور پریکٹس کروا رہے ہیں ، رمیز راجہ کی سلیکشن کافی اچھی نظر آ رہی ہے ، آسٹریلین اور ساؤتھ افریقن کوچ کی موجودگی پاکستانی ٹیم کیلئے زبردست ثابت ہو سکتی ہے ، میتھیو ہیڈن اور پھلنڈر تجربہ کار کھلاڑی رہے ہیں ، اور کافی عرصہ کوچنگ بھی کرتے رہے ہیں ، میتھیو ہیڈن ابھی بھی آئی پی ایل میں کوچنگ کر کے آئے ہیں ، اور انڈین کھلاڑیوں کی بیٹنگ ، باؤلنگ کو اچھے طریقے سے سمجھتے ہیں۔

دونوں ٹیمیں اس وقت بھرپور پریکٹس کر رہی ہیں ، اور دونوں ٹیموں کی کوشش یہی ہو گی ، کہ پہلے میچ کا آغاز جیت سے کریں ، ذرائع کے مطابق انڈیا کے خلاف جو ٹیم میدان میں اتاری جائے گی ، ٹیم کے متوقع نام سامنے آ گئے ہیں ، متوقع ٹیم میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، آصف علی ، شاداب خان ، عماد وسیم ، حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث روف شامل ہیں ، امید ہے ، پاکستان کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی ۔ شعیب ملک کو انڈیا کے خلاف شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا جارہا ہے ، آصف علی گزشتہ میچ میں شاندار کھیل پیش کیا تھا ، امید کی جارہی ہے ، وہ انڈیا کے خلاف شاندار کھیل پیش کریں گے۔