بھارتی بلے باز نے ایک اوور میں 43 رنز کا عالمی ریکارڈ بنا لیا

کرکٹ میں نئی تاریخ رقم , بھارت نے ایک اوور میں 43 رنز بنا لیے

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران ایک اوور میں 43 رنز بن گئے۔ای ایس پی این کرک انفو کی جانب سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارت میں ہونے والے ایک ڈومیسٹک کرکٹ میچ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں بیٹر نے بولر کی خوب درگت بنائی۔ویب سائٹ کے مطابق مہاراشٹرا کی ٹیم کی بیٹنگ جاری تھی جس کے 49 ویں اوور میں بلے باز رتوراج نے بولر کی خوب درگت بنائی اور چار گیندوں پر چار چھکے رسید کیے۔

بیٹر کی جانب سے ایسی پٹائی پر بولر پریشر میں آگیا اور پانچویں گیند نوبال کرادی جس پر بلے باز نے نوبال پر بھی چھکا لگادیا جس کی وجہ سے ایک گیند پر 7 رنز ملے۔بلے باز نے یہیں پر بس نہیں کی بلکہ اوور کی آخری دو گیندوں پر بھی مسلسل چھکے لگائے اور ایک اوور میں 43 رنز بٹور لیے۔

اب تک کی کرکٹ تاریخ میں یہ پہلا واقع پیش آیا جس میں ایک اوور میں کسی بلے باز کی طرف سے اتنے زیادہ رنز لیے گئے 6 گیندوں پر 43 رنز لینا کوئی عام بات نہیں ہے.

Leave a Comment