بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا معاملہ… سارے کھلاڑی یک زبان ہو گئے

بابر اعظم کی کپتانی سے ہٹانے کا معاملہ… سارے کھلاڑی یک زبان ہو گئے

انگلش ٹیم کے مقابلے میں مسلسل ناکامیوں کے بعد جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم تنقید کے نشانے پر آئی وہیں کپتان بابراعظم سے متعلق سب سے زیادہ سوالات اٹھائے گئے۔

بابر اعظم کے حامیوں ومخالفین کے درمیان جاری بحث راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد ہی شروع ہو گئی تھی تاہم کراچی میں تیسرا ٹیسٹ بھی گرین شرٹس کی شکست پر متنج ہوا تو یہ بحث مزید شدت پکڑ گئی۔

اسی دوران منگل کی شام پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے پاکستانی سکواڈ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بابراعظم کی حمایت میں ٹویٹ کی تو یہی حمایت وتنقید کا سلسلہ ایک نئے زاویے سے تازہ ہو گیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے ’سوچنا بھی منع ہے‘ کا ہیش ٹیگ سجاتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’بابر اعظم ہماری اور پاکستان کی شان، جان اور پہچان ہے۔ وہ ہمارا کپتان ہے اور رہے گا۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’پلیز اس ٹیم کو سپورٹ کریں۔ یہی ٹیم ہمیں جتائے گی بھی۔ کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی۔‘

Leave a Comment