بابراعظم کو اگر اپنی مرضی کی ٹیم سلیکٹ کرنی ہے تو پھر ایک کام کرنا ہوگا , رمیز راجہ

240

بابراعظم کو اگر اپنی مرضی کی ٹیم سلیکٹ کرنی ہے تو پھر ایک کام کرنا ہوگا , رمیز راجہ

رمیز راجہ کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتان رہ چکے ہیں اس لیے انھیں کرکٹ کا باخوبی پتہ ہے. اس کے علاوہ وہ پاکستان کے ہر میچ میں کمنڑی باکس میں موجود ہوتےہیں  اس لیےموجودہ تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی سے بھی بہترین واقفیت رکھتے ہیں.  پریس کانفرنس کے دوران پی سی بی کے نومنتخب  چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بابراعظم کو بتا دیا ہے کہ اگر ٹیم کی قیادت کرنی ہے تو پھر پرفارم کرنا ہوگا.

انھوں نے کہا کہ ٹی.  کا ریکنگ میں  چھٹے یا ساتویں نمبر پر ہونا اچھی پرفارمنس میں نہیں آتا .  رمیز راجہ  نے کہا کہ بابراعظم کو بتا دیا ہے کہ اپنی مرضی  کی اگر ٹیم چاہیے تو پھر  ریکنگ میں چھٹا یا ساتواں نمبر نہیں چلے گا.

انھوں نے یہ بات بالکل مناسب نہیں کہ کپتان کو ٹیم سلیکٹ کرنے کی آزادی بھی دی جائے اور پھر بھی ہم  ریکنگ میں نچلے نمبروں پر رہیں.  بابراعظم اپنی مرضی کی ٹیم بنا سکتے ہیں.  مگر اس کے بعد کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا.