بابراعظم نے یوسف کا ریکارڈ توڑ کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

4

بابراعظم نے یوسف کا ریکارڈ توڑ کر ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

بابراعظم ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں ۔قومی کپتان نے یہ اعزاز کراچی ٹیسٹ میں اپنا 13 واں رن بناکر حاصل کیا اور سابق کرکٹر محمد  یوسف کا ریکارڈ توڑا۔

محمد یوسف نے 2006 میں 2435 انٹرنیشنل رنز بنائے تھے جب کہ بابر نے اس سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 735، ون ڈے میں 679 اور ٹیسٹ میں ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔

بابراعظم ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں، اس سے پہلے یہ ریکارڈ محمد یوسف کے پاس تھا، جنہوں نے  2006 میں 2435 انٹرنیشنل رنز بنائے تھے۔

واضح رہے پاکستان نیوزی لینڈ  کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔، جبکہ محمد رضوان کی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ایک کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ سابق سری لنکن کپتان کمار سنگاکارا کے پاس ہے۔ انہوں نے 2014 میں 48 میچز میں 2868 رنز بنائے تھے۔