ایشیا کپ میں ایک بہترین کھلاڑی کو بینچ پر بیٹھا ، بیٹھا کر واپس لے آئے ، ایشیا کپ کیا خاک جیتنا تھا۔۔

650
ایشیا کپ میں ایک بہترین کھلاڑی کو بینچ پر بیٹھا ، بیٹھا کر واپس لے آئے ، ایشیا کپ کیا خاک جیتنا تھا۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت کافی مشکل مراحل سے گزر رہی ہے ، پاکستان کی اوپننگ مضبوط ہوتی ہے ، تو مڈل آرڈر کا مسلئہ بن جاتا ہے ، مڈل آرڈر مضبوط کرنے کی کوشش کرتے ہیں ، تو اوپننگ کا مسئلہ بن جاتا ہے ، فخر زمان ایک بہترین اوپنر کے طور پر کھیلتا رہا ہے ،اسے ون ڈون پے کھلا کر اس کی پوری گیم ہی برباد کر دی گئی ہے۔ اوپننگ جوڑی اچھا پرفارم کرتی ہے ، تو بعد میں آنے والے کھلاڑیوں کیلئے اوور نہیں بچتے۔ حال ہی میں ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کمزوریاں کھل کر سامنے آ گئی ہیں ، پاکستان کا مڈل آرڈر بالکل ناکارہ ہو چکا ہے ، خوشدل شاہ اور افتخار احمد ، فخر زمان کو ٹیم سے ڈراپ کر دینا چاہیے ، تمام سپورٹس اینکر حیران ہیں ، کہ افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی ناقص پرفارمینس کے باوجود حیدر علی کو موقع کیو نہیں دیا گیا ،حیدر علی کو بینچ پر بیٹھا ، بیٹھا کر واپس لے آئے ، اگر نہیں موقع دینا تھا سکواڈ میں شامل نہ کیا جاتا ، اگر حیدر علی کو موقع دے دیا جاتا ، تو شائد وہ اچھا پرفارم کرکے ، پاکستان کرکٹ ٹیم کو میچ جتوا سکتا تھا