اگر یہ دو کھلاڑی آئی پی ایل کی ایک ٹیم میں ہوں ، تو آئی پی ایل کا وہ سیزن سب سے زیادہ پیسے کمانے والا سیزن بن جائے گا۔۔

648

اگر یہ دو کھلاڑی آئی پی ایل کی ایک ٹیم میں ہوں ، تو آئی پی ایل کا وہ سیزن سب سے زیادہ پیسے کمانے والا سیزن بن جائے گا۔۔

آئی پی ایل پیسے کے لحاظ سے اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ٹیم مانی جاتی ہے ، اکثر کھلاڑیوں کی خواہش ہوتی ہے ، کہ وہ اپنی قومی ٹیم میں سلیکٹ ہوں ، یا نہ ہوں ، مگر آئی پی ایل کا کنٹریکٹ مل جائے ، کیونکہ جتنا پیسہ ایک کھلاڑی ، ایک سال میں اپنی ٹیم میں کھیل کر کماتا ہے ، اتنا پیسا وہ آئی پی ایل کے ایک سیزن میں کما لیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر کھلاڑی کی خواہش ہے وہ آئی پی ایل کا حصہ بنے ، پاکستانی کھلاڑی بھی شروع شروع میں ائی پی ایل کا ایک سیزن کھیلے ، مگر بدقسمتی سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ائی پی ایل کھیلنے سے منا کر دیا گیا ۔

اگر پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالات بہتر ہوتے ہیں ، اور پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کھیلنے کا موقع ملتا ہے ، تو یہ سیزن بہت زیادہ پیسے کما کر دے سکتا ہے ، اگر بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی جوڑی ایک ٹیم کی طرف سے کھیلے ،اور دونوں کھلاڑی اوپننگ کرنے کیلئے آئیں ، تو یہ جوڑی ائی پی ایل میں دھوم مچا دے گی۔ آئی پی ایل کا یہ سیزن اتنا کمائی کرے گا ، کہ پیچھلے تمام سیزن کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔ پاکستان اور انڈیا کو بیٹھ کر یہ سوچنا چاہیے کہ ، سیاست اور کھیل الگ الگ چیزیں ہیں ، اور دونوں کو ایک نظر سے نہیں دیکھنا چاہیے۔