اگر بھارت کو میچ ہرا دیا تو ہر کھلاڑی کو یہ ملے گا، پی سی بی نے کھلاڑیوں کے لیے بڑا اعلان کر دیا

1385

اگر بھارت کو میچ ہرا دیا تو ہر کھلاڑی کو یہ ملے گا، پی سی بی نے کھلاڑیوں کے لیے بڑا اعلان کر دیا

انڈیا اور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ ہونے کو صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے ۔ دونوں طرف کھلاڑی جارحانہ مزاج میں نطر آ رہے ہیں ۔ صرف انڈیا اور پاکستان کے شائقین ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے کرکٹ شوقین  اس میچ کا انتظار کر رہے ہیں ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ  کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بھارت کے خلاف میچ جیتنے کے لیے  کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین بونس کا اعلان کیا ہے ۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان ٹیم انڈیا کے خلاف میچ جیت جاتی ہے تو تمام کھلاڑیوں کو ان کی فیس کا آدھا حصہ بونس کے طور پر ملے گا ۔ مطلب کہ ان کو فیس جو ملتی تھی وہ بھی ملے گی اس کے علاوہ اسی فیس کا آدھا بونس کے طور پر بھی ملے گا۔ یہ کنڈیشن ان تمام کھلاڑیوں کے لیے ہوگی جو انڈیا کے خلاف گراؤنڈ میں اتریں گے۔ بورڈ کی طرف سے ایسا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔