انڈین کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی تاریخ کا شرمناک ترین ریکارڈ بنا دیا۔۔

1485

انڈین کرکٹ ٹیم نے کرکٹ تاریخ کا شرمناک ترین ریکارڈ بنا دیا۔۔

کل کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے انڈین کرکٹ ٹیم کو آسانی سے 8 وکٹوں شکست دے دی ، نیوزی لینڈ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، انڈین کرکٹ ٹیم کی شروعات ہی اچھی نہیں تھی ، اوپننگ کیلئے ایک نئے کھلاڑی کو بھیج دیا گیا ، کیشن اس میچ کا پریشر برداشت نہ کر سکے اور اپنی وکٹ گنوا دی۔ کیش کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا ، اور انڈین ٹیم 20 اوور میں 110 رنز سکور کر سکی ، ٹم ساؤدی اور ٹرنیٹ بولٹ نے کسی بھی کھلاڑی کو جم کر نہ کھیلنے دیا۔

انڈین کرکٹ ٹیم کو عبرتناک شکست جو ہوئی سو ہوئی مگر اس کے ساتھ انڈیا نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بڑا ہی شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ انڈین کرکٹ ٹیم نے وہ ٹیم بن گئی ہے ، جو 10 اوور میں ایک بھی باؤنڈری نہیں لگا سکی ۔ دس اوور میں ایک بھی باؤنڈری لگانے کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔ کریز کے اوپر بڑے بڑے کھلاڑی موجود رہے مگر ایک کھلاڑی بھی چوکا چھکا نہیں لگا سکا۔ نیوزی لینڈ نے اہم میچ میں کامیابی حاصل کرکے ، سمی فائنل کیلئے اپنی راہ ہموار کر لی ہے۔ انڈین کرکٹ ٹیم کے سمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کے چانس بہت ہی کم ہو گئے ہیں