انڈین ٹیم کو صرف پانچ پاکستانی کھلاڑیوں پے فوکس کرنا ہوگا ، میچ آسانی سے جیت جائیں گے۔۔ سنیل گواسکر

1360

انڈین ٹیم کو صرف پانچ پاکستانی کھلاڑیوں پے فوکس کرنا ہوگا ، میچ آسانی سے جیت جائیں گے۔۔ سنیل گواسکر

پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ ہمیشہ سے ہی سنسنی خیز رہا ہے ، خاص طور پر ورلڈ کپ میں ، ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ دیکھنے والے ہوتے ہیں ، پاکستان اور انڈیا کے درمیان ورلڈ کپ میں ٹوٹل 5 میچز کھیلے گئے ہیں ، جن میں پاکستان کو پانچوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس دفعہ بھی دبئی میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا 24 اکتوبر کو آمنے سامنے ہیں ، اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان تاریخ رقم کر پاتا ہے کہ نہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اور انڈین کرکٹ ٹیم کے درمیان میچ 24 اکتوبر کو ہے ، مگر ابھی سے بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے ، انڈین کے سابق سینئر کھلاڑی سنیل گواسکر نے پاکستانی ٹیم کو خطرناک کھلاڑی مشتمل ٹیم قرار دے دیا ہے ، سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے پانچ کھلاڑی ، جن بابر اعظم ، محمد رضوان ، محمد حفیظ ، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں ، سب سے زیادہ خطرناک ہیں ، انڈین کرکٹ ٹیم کو ان پانچ کھلاڑیوں پر فوکس کرنا ہو گا ، اگر ان پانچ کھلاڑیوں کو قابو کر لیا جاتا ہے ، تو میچ آسانی سے جیت جائیں گے۔ دونوں ٹیمیں اس وقت بھرپور پریکٹس کر رہی ہیں ،