انڈیا کے خلاف نمبر تین اور چار پر کون بیٹنگ کرنے آئے گا ، مضبوط کھلاڑی سامنے آ گئے۔۔

1549

انڈیا کے خلاف نمبر تین اور چار پر کون سے کھلاڑی بیٹنگ کرنے آئیں گے ، مضبوط کھلاڑی سامنے آ گئے۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ انڈیا کے خلاف مضبوط ترین ٹیم اتارنے جا رہا ہے ، پاکستان ورلڈ کپ کی تاریخ میں کبھی بھی انڈیا کو شکست نہیں دے پایا ، اس دفعہ پاکستانی ٹیم بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان اس تاریخ رقم کر پائے گا ، یا پھر پہلے کی طرح ٹیم شکست کھا جائے گی۔ پوری دنیا اس وقت پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے میچ کا انتظار کر رہی ہے ، اس ٹورنامنٹ کا سب بڑا میچ جو کہ کل دبئی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔ شائقین اسے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان مقابلہ بھی قرار دے رہے ہیں۔

‏مڈل آرڈر ہمیشہ سے ہی پاکستانی ٹیم کا مسئلہ رہا ہے ، مگر یہ مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے ، فخرزمان پاکستان ٹیم کیلیے ٹاپ آرڈر میں پاور ہٹرکا کردار بخوبی ادا کر سکتے ہیں،بابر نے رضوان کے ساتھ ہی اننگز کے آغاز کا عندیہ دیا ہے،ایسے میں نمبر تین کےلیے فخر بہترین انتخاب ہیں،پہلے وارم اپ میچ میں انھوں نے اچھی بیٹنگ کی تھی،ورلڈکپ میں بھی فخر کی قابل فخر اننگز سامنے آ سکتی ہیں ، پاکستان نے فخر زمان کو نمبر تین پر دو وارم اپ میچز میں موقع دیا ہے ، جس میں انہوں نے شاندار کھیل پیش کیا۔ انڈیا کے خلاف میچ میں فخر زمان نمبر تین ، محمد حفیظ نمبر چار اور شعیب ملک نمبر پانچ پر بیٹنگ کرنے آئیں گے ، اگر ان میں سے ایک کھلاڑی بھی کلک کر جاتا ہے ، تو پاکستان آسانی سے میچ ہرا دے گا۔۔