اسکارٹ لینڈ اور نمیبیا کے خلاف پاکستانی ٹیم میں تین بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں

3593

اسکارٹ لینڈ اور نمیبیا کے خلاف پاکستانی ٹیم میں تین بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں

پاکستان ٹیم لگاتار تین میچز میں کامیابی کے بعد  ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مشروط رسائی حاصل کر چکی ہے. چونکہ راؤنڈ کے بقیا میچز  کمزور ٹیموں کے خلاف ہیں اس لیے  تجربہ کار سینئر کرکٹز کی طرف سے  ٹیم میجمنٹ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ ٹیم کمبینشن ٹرائی کرنے  کا اس سے بڑا موقع اور نہیں ملے گا.  اس لیےکچھ کرکٹرز آرام دے کر  بینچ پر بیٹھے کرکٹرز کو آزما لیا جائے.

سابق کرکٹرز کی طرف سے مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر بنچ پر بیٹھے کرکٹرز کو ٹرائی کیا جاتا ہے تو اس طرح قومی ٹیم کے پاس آپشنز بڑھ جائیں جو بڑے میچ سیمی فائنل کے لیے بھی مدد دے سکتے ہیں.  بلے بازوں میں فخر زمان کو ریسٹ دے کر حیدر علی چونکہ ہٹنگ  کرنا بہتر جانتے ہیں تو انھیں موقع دیا جانے کا قوی امکان ہے  .  محمد حفیظ کچھ بہترین  نہیں کر پا رہے تو انھیں دو میچ آرام دے دینے  بلکہ ان کی جگہ اچھے آل راؤنڈر  محمد نواز کو موقع دے کر دیکھ لینے پر غور جاری ہے .  حسن علی کی قسمت ورلڈ کپ میں ساتھ نہیں دے رہی تو ان کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو کھیلانے پر غور کیا جا رہا ہے