ابھی بھی ایک چیز ایسی ہے جو پاکستانی ٹیم کے ورلڈ کپ میں جیت کے راستے میں رکاوٹ پیدا کرے گی

592

ابھی بھی ایک چیز ایسی ہے جو پاکستانی ٹیم کے ورلڈ کپ میں جیت کے راستے میں رکاوٹ پیدا کرے گی

پاکستانی ٹیم کے  گراؤنڈ میں تمام کھلاڑی  اس عزم کے ساتھ اتریں گے کہ وہ ہی  ایسی ٹیم ہین جنہوں نے ورلڈ کپ جیتنا ہے ۔ آج  کھلاڑیوں کی  دبئی مین کرونا ٹیسٹنگ ہوگی جس کے بعد وہ پریکٹس کا آغاز کر سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ کرکٹ میں نمائندگی کرنے والے  سابق ٹیسٹ کرکٹر ماجد بھٹی کا کہنا ہے  کہ  پہلے کی نسبت اب پاکستان کا سکواڈ قدرے بہتر دکھائی دے رہا ہے ۔ مگر اب مجھے ایک اور چیز کا خطرہ لاحق ہے ۔ جس کا مجھے ڈر ہےجو پاکستان ٹیم کے لیے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں دشواری کا باعث بنے گی ۔

وہ ہے ٹیم کا پورے تین مہینے تک بین الاقوامی کرکٹ سے دور رہنا  ۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 20 جولائی کو کھیلا تھا ۔ ایک لمبے عرصے  تک ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ سے دور رہ کر پھر بڑے ایونٹ کا میچ کھیلنے جا رہی  ہے یہ چیز ٹیم کے جیت کے راستے میں رکاوٹ بنے گی