آصف علی ، خوشدل شاہ اور افتخار احمد کو انڈیا کے ایک کھلاڑی سے سیکھنا چاہیے۔۔ شاہد آفریدی
پاکستان کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کے درمیان سیریز دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکی , سیریز تین ، تین سے برابر ہے ، انگلینڈ کرکٹ نے ٹیم شاندار کم بیک کیا یے ، پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت مڈل آرڈر کے حوالے سے کافی مشکلات کا شکار ہے ، انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کا مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام نظر آیا ، ٹیم کی طرف سے کافی ساری تبدیلیاں کی گئی ہیں ، مگر کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہیں کھیل سکا ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد خان آفریدی نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر ک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، ان کا کہنا تھا ، خوشدل شاہ ، افتخار احمد اور آصف علی پاکستان کا مڈل نہیں سنبھال پا رہے ، ان تمام کھلاڑیوں کو انڈین سٹار ہردیک پانڈیا سے سیکھنا چاہیے ، ہردیک پانڈیا جس طرح بیٹگ کرتا ہے ، اور مشکل حالات میں ٹیم کو نکلتا ہے ، پاکستانی کھلاڑیوں کو اس سے سیکھنا چاہیے ۔