آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو بڑی خوشخبری دے دی۔۔

2259

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو بڑی خوشخبری دے دی۔۔

آسٹریلین کرکٹ ٹیم اس وقت دنیا کی کامیاب ترین ٹیم ہے ، آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی یہی خاصیت ہے کہ ، وہ کھلاڑیوں کی سلیکشن میرٹ کے اوپر کرتے ہیں ، گراس روٹ لیول سے کھلاڑیوں کو مکمل تیار کیا جاتا ہے ، اور ان کھلاڑیوں ایسے ٹرینگ کروائی جاتی ہے ، تاکہ وہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا مقابلہ کر سکیں۔ اس لئے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم دنیا میں نمبر ون ٹیم مانی جاتی ہے ، حال ہی میں آسٹریلیا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے ، اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو فائنل میچ میں شکست سے دوچار کیا۔

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز موجودہ کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کیا ، جس میں آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے تین پاکستانی کھلاڑیوں کو خاص طور پر شامل کیا۔ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کی ٹیسٹ ٹیم میں فواد عالم ، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہے ، آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے مچل سٹارک کے ساتھ دو پاکستانی سپر اسٹار باؤلرز کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے ، جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین کے طور پر فواد عالم کو شامل کیا ہے ، یاد رہے کہ حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ کرکٹ میں اس سال سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں شامل ہیں ۔