آئی سی سی کی ‘پلیئر آف دی منتھ’ نامزدگیوں میں بڑی غلطی، صارفین کی ٹرولنگ

آئی سی سی کی ‘پلیئر آف دی منتھ’ نامزدگیوں میں بڑی غلطی، صارفین کی ٹرولنگ

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سمیت مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں میں انگلینڈ کے جوز بٹلر اور عادل رشید کو  شامل کیا گیا۔

ویمن پلیئر آف دی منتھ کیلئے پاکستان کی سدرا امین ، آئر لینڈ کی گیبی لیوئس اور تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم کونامزدکیا گیا لیکن یہاں آئی سی سی کے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک غلطی ہوگئی۔

ہوا کچھ یوں کہ ٹوئٹ میں جاری کردہ خواتین کھلاڑیوں کے ناموں کے پوسٹر پر  مرد کھلاڑیوں کے نام لکھے نظر آئے۔

پاکستانی سدرا امین کی تصویر کے نیچے  انگلینڈ کے جوز بٹلر کا نام، تھائی لینڈ کی نتھاکن چنتھم کی جگہ عادل رشید اور آئیرلینڈ کی گیبی لیوئس کی جگہ شاہین آفریدی کا نام لکھا تھا۔

غلطی کا احساس ہونے  کی کچھ ہی دیر بعد آئی سی سی نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کی اور ناموں کو صحیح کرنے کے بعد ٹوئٹ دوبارہ کی۔

مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ آئی سی سی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے یہ غلطی ہوئی کہ تصویر کی پوری طرح پڑتال کیا بنا ہی ٹویٹ کر دیا گیا۔

Leave a Comment