آئی سی سی نے پلئیر آف دی منتھ کیلئے تین کھلاڑی چن لئے ایک پاکستانی کھلاڑی بھی شامل۔۔

آئی سی سی نے پلئیر آف دی منتھ کیلئے تین کھلاڑی چن لئے ایک پاکستانی کھلاڑی بھی شامل۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ ستمبر کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، آسٹریلیا کے کیمرون گرین اور بھارت کے اکشر پٹیل نامزدگیوں میں شامل ہیں۔حمد رضوان کو ایشیاء کپ اور انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے پر نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے دس میچز میں سات نصف سنچری اسکور کر رکھی ہیں۔ ان کے علاوہ آسٹریلیا کے کیمرون گرین کو بھارت جب کہ اکثر پٹیل کو آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی دکھانے پر نامزد کیا گیا ہے۔ محمد رضوان اس وقت بہترین کھلاڑی کے طور پر سامنے آ رہے ہیں ، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ساتھ ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے ، ذرائع کے مطابق آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ کیلئے پاکستان کے سٹار کھلاڑی محمد رضوان فیورٹ ہیں۔

Leave a Comment