آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ، پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی۔۔

آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی ، پاکستانی کھلاڑیوں کی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹی 20 بیٹرز میں محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر برقرار ہیں۔ مگر انڈیا کے سوریا کمار یادیو چند پوائنٹ کی دوری پر ہیں ، محمد رضوان سے کسی بھی وقت ٹاپ پوزیشن چھن سکتی ہے۔ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک 6 درجے بہتری کے بعد 12ویں نمبر پر آ گئے۔ٹی 20 باؤلرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے اور افغانستان کے راشد خان ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ سری لنکا کے ونندوہسارنگا تیسرے اور آسٹریلیا کے ایڈم زمپا چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی رینکنگ میں پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

Leave a Comment